ایوانیکس نامی اس گھاس کو ایئر لائن انڈسٹری کے حوالے سے ایک بہت بڑی ایجاد قرار دیا جا رہا ہے اور اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایوانیکس کی طلب پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ ایوانیکس نامی یہ گھاس انجینئرز نے تیار کی ہے، اس میں ایسی پھپھوندی کا استعمال کیا گیا ہے جو پرندوں کو پسند نہیں ہے اور اسے کھانے پر وہ بیمار ہو جاتے ہیں، لیکن یہ گھاس پرندوں کیلئے خطرناک نہیں ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق تیرہ سالہ تجربات کے دوران یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ پرندے جو ایک بار ایوانیکس کو کھا چکے ہوں، واپس گھاس کی طرف نہیں آتے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس گھاس میں ایک قدرتی دوا شامل ہے جسے ایک بار ہی کھانے کے بعد پرندے اس سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس گھاس سے نکلنے والا کیمیائی مادہ حشرات کو بھی دور بھگاتا ہے جس کی وجہ سے حشرات کھانے والے پرندے بھی اس گھاس کے نزدیک کم ہی آتے ہیں۔
پرندوں کو ایئر پورٹ سے دور رکھنے والی گھاس
Posted on Aug 24, 2011
سماجی رابطہ