یورپ میں ای کولی نامی بیکٹیریا کے پھیلنے اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ جاننے کے لیے روس نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے ہر قسم کی تازہ سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک سے پہلے سے درآمد شدہ سبزیاں قبضے میں لے لی جائیں گی۔روس کے ادارہ برائے تحفظ صارف کے سربراہ گیناڈی اونیشنکونے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ درآمد شدہ سبزیوں کو ترک کرے مقامی پیداوار کو ترجیح دیں۔اونیشنکو کے بقول ای کولی کے پھیلا سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ کے صحت سے متعلق قوانین موثر نہیں ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ بیکٹیریا سے اب تک 17 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد بیمار پڑ چکے ہیں جن میں سے بیشتر یا تو جرمن شہری ہیں یا انہوں نے حال ہی میں جرمنی کا سفر کیا تھا
Posted on Jun 04, 2011
سماجی رابطہ