رواں سال کا دوسرا سورج گرہن پیر کو ہوگا جو افریقا، یورپ اور ایشیا کے کئی ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل سورج گرہن گیبون اور کانگو میں دیکھا جاسکے گا جس کا دورانیہ ایک منٹ انتالیس سیکنڈز ہوگا۔ پاکستان میں یہ سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکے گا۔ افریقا، یورپ، امریکا اور براعظم ایشیا کے کچھ حصوں میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ سال کا پہلا سورج گرہن 10 مئی کو ہوا تھا۔
Posted on Nov 04, 2013
سماجی رابطہ