ماہرین آثار قدیمہ نے آرمینیا کے غار سے ساڑھے پانچ ہزار سال پرانا جوتا دریافت کرلیا ہے? اسے دنیا کا قدیم ترین چمڑے کا جوتا قراردیا جارہا ہے? ماہرین آثار قدیمہ کی بین الاقوامی ٹیم کی جانب سے دریافت کردہ یہ جوتا غار میں انتہائی اچھی حالت میں محفوظ رہا? گائے کی کھال کے ایک ہی ٹکڑے سے بنے جوتے میں موجود تسمے اور اسکا ڈیزائن ایسا ہے کہ یہ پہنے والے کے پیر میں بالکل فٹ آجائے? ساڑھے چوبیس سینٹی میٹر لمبا اور سات اعشاریہ چھ سے دس سینٹی میٹر چوڑا یہ جوتا ساڑھے تین ہزار سال قبل مسیح سے تعلق رکھتا ہے?آجکل کے حساب سے اسکا یورپی سائز سینتیس اور امریکی سائز سات ہے? دنیا کا قدیم ترین فٹ ویئر وہ سینڈلز ہیں جو مسوری،امریکا سے دریافت ہوئے تھے? اور آرمینیا سے ملنے والے اس چمڑے کے جوتے سے بھی ڈھائی ہزار سال پرانے ہیں?
ساڑھے پانچ ہزار سال پرانا جوتا دریافت
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ