سبز چائے ذیابطیس کا خطرہ کم کرنے کیساتھ ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ ایک تحقیق میں تقریباً 25 ہزار جاپانی مردوں اور خواتین پر ہونیوالے تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے کا روزانہ ایک کپ پینے سے دانتوں کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دانتوں کے امراض سے 20 فیصد زیادہ حفاظت کر کے مسوڑوں کو بھی صحت مند بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ سبز چائے کا باقاعدہ استعمال سے ذیابطیس کا مرض پیدا ہونے کے خطرے کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
Posted on Dec 30, 2013
سماجی رابطہ