ایسی خواتین جو سخت کام کرتی ہیں اور پسینے سے شرابور ہوتی ہیں ان میں کینسر کے خطرات کم ہوسکتے ہیں۔ پائنیر پریس نے ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے پسینے میں جسمانی کام کرتیں ہیں ان میں اینڈ میٹریل کینسر کے30فی صد خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ امریکی نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ میں گزشتہ 14تحقیقی مقالوں کے حوالے کہا گیا کہ جسمانی سرگرمیاں 20سے40فی صد تک کینسر کے خطرات کو کم کردیتی ہیں۔جسمانی سرگرمیوں سے چھاتی، بڑی آنت، سانس کی نالی اور گردوں کے کینسر میں کمی ہو جاتی ہے۔ اس تحقیق کو برٹش جرنل آف کینسر میں شائع کیا گیا۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ