ہرا ہرا سلاد پتہ دیکھنے میں تو خوبصورت لگتا ہی ہے لیکن اس کے کھانے کے بھی بے شمار فوائد ہیں ، حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سلاد پتہ کھانے سے السر کی بیماری سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ سلاد پتہ ایک ایسی سبزی ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ اس کے کھانے سے کولیسٹرول لیول کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سلاد پتے میں کلوروفل اور وٹامن کے کی موجودگی نروز کو مضبوط بناتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ سلاد پتے کو گاجر کے ساتھ کھانے سے بالوں کا رنگ تادیر قائم رہتا ہے۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ