ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی کے بین الاقوامی ادارے آئی پی سی سی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سمندر کنارے آباد شہروں کے ڈوبنے کا شدید خطرہ ہے۔ آئی پی سی سی کے سربراہ راجندر پچاری نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور دنیا بھر میں درجہ حرارت 4 سے آٹھ ڈگری تک بڑھ گیا ہے۔ آئندہ برسوں میں ہمالیہ تیزی سے پگھلے گا اور دنیا بھر کے سمندروں میں پانی سطح 26 سے 82 سنٹی میٹر تک بلند ہوجائے گی جس کے نتیجے میں شنگھائی سے لیکر سان فرانسسکو تک سمندر کنارے آباد شہروں کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔
Posted on Sep 28, 2013
سماجی رابطہ