برطانوی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ برطانیہ میں صرف ایک درجہ حرارت کم ہونے سے قریباً 200 زیادہ دل کے دوروں کے کیسز سامنے آتے ہیں۔ اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں یہ بات کہی گئی تھی کہ آئوٹ ڈور ٹمپریچر کا تعلق اچانک اموات سے براہ راست ہے مگر اس میں ہارٹ اٹیک کے عمل کو سامنے نہیں لایا گیاتھا۔ لندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کی اس نئی تحقیق کے مطابق 84 ہزار سے زائد لوگوں میں داخلے کے کوائف اکٹھے کئے گئے اور ان کو برٹش ایٹموسفیرک ڈیٹا سنٹر کی طرف سے روزانہ کے درجہ حرارت کے پس منظرمیں چیک کیا گیا۔ یہ تحقیق سال 2003ء سے 2006ء کے درمیان کے اعدادوشمار کو سامنے رکھ کر مرتب ہوئی ۔اس میں آلودگی ، نزلہ زکام اور سانس کے مسائل کو بھی مدنظررکھا گیاتھا۔ ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں ایک درجہ کمی ہونے سے ہارٹ اٹیک کی شرح میں 2فیصد تک اضافہ ہوتاہے۔
سماجی رابطہ