لاس اینجلس امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹینفورڈمیں قائم Stanford Universityکے سائنسی محققین نے جِلد کے سرطان کا باعث بننے والے بنیادی خلیوں کا پتہ چلا لیا ہے۔طبی تاریخ میں پہلی بار وہ خلیے شناخت کرلیے گئے ہیں جو بہت تیزی سے جِلد کے سرطان کا سبب بنتے ہیں اس دریافت کے بعد اس خطرناک کینسر کے علاج کے لیے نئے طریقے اختیار کیے جاسکیں گے۔جِلد کا کینسر جو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے براہِ راست رابطے کے باعث پیدا ہوتا ہے کہ ابتدائی درجے میں چند ایسے بنیادی خلیے ہوتے ہیں جو بہت تیزی سے اس کینسر کو پورے جسم میں پھیلادیتے ہیں۔ان خلیوں سےMelanomaنامی ایسی مہلک رسولیاں بھی بنتی ہیں جو اس کینسر کو بڑھاوا دیتی ہیں اور ابتدائی سطح پر ان رسولیوں کو جڑ سے ختم کردینے سے اس کینسر کا علاج کافی حد تک ممکن ہے۔
سرطان کا باعث بننے والے خلیوں کا پتہ چلا لیا گیا
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ