رومانیہ کے سا ئنسدانوں نے مصنوعی خون تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ خون کی تیاری کے لیے سمندری کیڑوں کے جسم سے حاصل کیے گئے پروٹین کو نمکیا ت اور پانی کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ خون میں ہیموگلوبن نہ ہونے کی وجہ سے یہ سرخ نہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی خون کی بدولت ہنگامی حالات میں خون کی کمی اور خراب خون سے پیدا ہونے والے انفیکشن سے بچا جا سکے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ایک دو سال میں مصنوعی خون کو انسانوں پر بھی آزمایا جائے گا۔
Posted on Nov 13, 2013
سماجی رابطہ