امریکی ماہرین امراض قلب نے کہا ہے کہ مسلسل شور والے ماحول میں کام کرنے والوں کو دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ دوسروں کی نسبت دو گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ 50 سال کی عمر والے کارکنو ںمیں یہ خطرہ چار گنا زیادہ ہوتا ہے۔ امریکی ماہرین امراض قلب کی ایک ٹیم نے 6 ہزار ملازمین کا 5 سال تک مطالعاتی تحقیقی جائزہ لیا۔ ماہرین نے ان ملازمین کو دو گروپوں میں تقسیم کیا، ان میں سے ایک گروپ مسلسل 3 ماہ تک شور والے کارخانوں میں کام کرنے والوں کا تھا جبکہ دوسرے گروپ میں پرسکون اور خاموش ماحول میں کام کرنے والے ملازمین شامل کئے گئے۔ ماہرین نے مطالعاتی تحقیق سے اخذ کیا کہ زیادہ شور والے ماحول میں کام کرنے والوں کا نہ صرف وزن بڑھ گیا بلکہ ان ملازمین کی اکثریت سگریٹ نوشی میں مبتلا پائی گئی اور ایسے ملازمین میں دل کے امراض بھی خاموش ماحول والے ملازمین کی نسبت زیادہ پائے گئے۔
شور شرابے میں دل کے امراض کا زیادہ امکان
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ