عالمی ماہرین نے دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن گلیشیئر میں روزانہ ہزاروں ٹن کوڑا دفن کئے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہا ہے اور اس کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔ اقوام متحدہ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سیاچن گلیشیئر میں بھارت اور پاکستان کی طرف سے بھاری تعداد میں افواج تعینات ہیں جو اس گلشیئر کے ماحول کیلئے تباہ کن ثابت ہورہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 23 برسوں کے دوران گلیشیئر کا رقبہ 800 میٹر تک کم ہوگیا ہے جس کی بنیادی وجہ بھاری تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی اور اس سے متعلقہ معاملات ہیں جوکہ ماحولیاتی حوالے سے کافی گھمبیر صورتحال کو جنم دے سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیشیئر پر پڑنے والا 75 فیصد کوڑا کرکٹ ضائع نہ ہونے والا ہے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق گلیشیئر پر روزانہ 10 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ دفن کیا جاتا ہی جس کے نتیجے میں برف آلودہ ہوتی ہے اور گرمیوں میں پانی بن کر انسانی جسموں میں چلی جاتی ہے۔
سیاچن گلیشیئر کا وجود خطرے میں پڑ گیا
Posted on Oct 29, 2013
سماجی رابطہ