دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین کپ کیک تیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں سونے کے ذرّات اور ورق استعمال کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فونکس گولڈن نامی اس کپ کیک کی نہ صرف تیاری میں سونا شامل ہے بلکہ اس کی شان بڑھانے کے لیے اسے مہمانوں کے سامنے پیش بھی سونے کا پانی چڑھے خوبصورت برتنوں میں ہی کیا جاتا ہے۔ اس مہنگی ترین دعوت کا مزہ اڑا نے کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے تاہم اگر کسی کو برتنوں میں دلچسپی نہ ہو تو ایک ہزار ڈالر میں صرف یہ کپ کیک بھی خریدا جا سکتا ہے۔
Posted on Apr 15, 2013
سماجی رابطہ