ماہرین طب نے عارضہ قلب سے محفوظ رہنے کیلئے صبح کے ناشتے کو ضروری قرار دیا ہے۔ برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے اور ورزش بھی نہیں کرتے ان کو عارضہ قلب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صبح کے ناشتے کی وجہ سے دل کے عضلات کی کمزوری شروع ہوجاتی ہے۔ صبح کا ناشتہ جہاں خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے وہاں جسم سے چربی کو زائل کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ تحقیق آسٹریلین نیشنل ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کونسل اور آسٹریلین ہارٹ فائونڈیشن کے تعاون سے یونیورسٹی آف تسمانیہ کے ماہرین نے مکمل کی۔اس تحقیق میں 1985ء سے 2006ء کے درمیان 9 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو شامل کیا گیا تھا۔
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ