بلی کی پھرتیاں مشہور ہیں مگر آپ نے کسی بلی کو نہایت مہارت سے ٹیبل ٹینس کھیلتے کم ہی دیکھا گیا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک بلی ٹینس ٹیبل یعنی "پنگ پونگ" میں کمال مہارت کے ساتھ اس گیم میں حصہ لے رہی ہے۔ گیم میں ایک خاتون اور مرد دیکھے جا سکتے ہیں لیکن بلی خاتون کی طرف سے اپنے حریف کا مقابلہ کرتی دکھائی دیتی ہے۔ سماجی میڈیا پر موجود اس دلچسپ ویڈیو فوٹیج میں "اوریو" نامی یہ بلی نہایت پر سکون ماحول میں گیند اٹھا کے بھی لاتی ہے اور اپنے حریف کا وار بھی روکتی ہے۔ لیکن اس کی یہ ساری دوڑ دھوپ غیر منظم انداز میں دیکھی جا سکتی ہے۔ بلی ٹیبل کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک چھلانگیں لگاتی ہے۔ کبھی وہ نیٹ پلانگتی ہے اور کبھی ٹیبل کے نیچے سے چھلانگیں لگاتے ہوئے گیند تک جا پہنچتی ہے۔ جب مسلسل حرکت کے باعث تھک جاتی ہے کہ ٹیبل کے درمیان تھک ہار بیٹھ جاتی ہے اور خاتون اور مرد کھلاڑیوں کے درمیان جاری مقابلے سے لطف اندوز ہونے لگتی ہے۔ اس دوران جب گیند اسے ٹکراتی ہے تو وہ اسے پکڑ کر روک لیتی ہے اور واپس نہیں کرتی۔
ٹیبل ٹینس کی ماہر بلی کی قابل دید پھرتیاں
Posted on Mar 27, 2014
سماجی رابطہ