مشہور جاپانی کمپنی توشیبا نے ایک ایسا یونٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے صرف تیس سیکنڈز میں انسانی جسم میں موجود مختلف بیماریوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے جس میں بالخصوص ذیابطیس اور اسٹومک کے مسائل شامل ہیں۔ کسی بھی انسان میں موجود بیماری کے بارے میں صرف تیس سیکنڈز میں اطلاع دینے والے اس یونٹ کا سائز صرف ایک ڈش واشر کے برابر ہے اور اس یونٹ کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی نہایت ہی آسان ہے۔ اس یونٹ میں ایک نوزل موجود ہے جس کے ذریعے انسان اپنی سانس منتقل کرے گا اور صرف تیس سیکنڈز کے مختصر سے وقفے میں اس کے جسم میں موجود بیماریوں کا پتہ چل جائے گا۔
Posted on Mar 19, 2014
سماجی رابطہ