تائیوان میں ایسا ای پیپر تیار کیا گیا ہے جسے ایک مرتبہ نہیں بلکہ 260 مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ای پیپر کو آئی 2 آر کا نام دیا گیا ہے جو تائے وان کے انڈسٹریل ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ای پیپر دکانوں میں لٹکے ہوئے مختلف سائنز اور پوسٹرز کی جگہ لے سکتا ہے۔ اسے ایک بار نہیں بلکہ 260 مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پیپر پر چھپے مواد کو محض ایک سوئچ کے ذریعے مٹایا جاسکتا ہے، جس کے بعد یہ دوبارہ قابل استعمال ہو جائے گا۔ اس سے نہ صرف رقم کی بچت ہوگی بلکہ کاغذ کے کم استعمال سے ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ آئی 2 آر ای پیپر پر تھرمل پرنٹر کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تھرمل پرنٹر وہی ہے جو فیکس مشینوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
Posted on Aug 06, 2011
سماجی رابطہ