نیٹ انڈکس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ سپیڈ میں ہانگ کانگ پہلے نمبر پر ہے۔ نیٹ انڈکس ویب سائٹ کے جاری سروے رپورٹ کے مطابق دنیا کے 176 ممالک میں انٹرنیٹ سپیڈ کی پیمائش کے دوران سب سے زیادہ انٹرنیٹ سپیڈ ہانگ کانگ میں ریکارڈ کی گئی جو 41.58 ایم بی فی سیکنڈ تھی۔ 34.15 ایم بی فی سکینڈ سپیڈ کے ساتھ جنوبی کوریا اور لتھوانیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ براعظم امریکہ اور یورپ کے بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں انٹرنیٹ کی فی سیکنڈ سپیڈ 20 سے 40 ایم بی کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ 176 ممالک میں سوڈان، بنگلہ دیش، زمبیا، پاکستان، مصر، شام، بھوٹان، بولیویا، موریطانیہ اور الجزائر آخری دس ممالک میں ہی حصہ بنا سکے۔ افغانستان نیٹ انڈکس کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
تیز ترین انٹرنیٹ سپیڈ میں ہانگ کانگ پہلے نمبر پر
Posted on Aug 07, 2012
سماجی رابطہ