روسی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ تیس ہزار سال پرانے پودے کو دوبارہ اگایا گیا ہے۔ سائلینی سٹینپلا نامی پودے کو پھل کے ٹشو سے دوبار اگایا گیا ہے۔ یہ پودا سائبیریا میں ایک جانور کے جمے ہوئے بل سے ملا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس پودے کے پھل کے باقیات تیس سال سے اس بل میں پڑے ہوئے تھے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک دوبارہ اگائے جانے والا سب سے پرانا پودا ہے۔ اس پودے سے سفید پھول اور بیج کی پیدا وار ہوئی ہے۔ ماہرین کو اس طرح کے پودوں کے پھلوں کی کئی باقیات شمال مشرقی سائبیریا میں دریائے کلیامہ کے کنارے بلوں میں برف سے ملے ہیں۔
Posted on Feb 23, 2012
سماجی رابطہ