پانی سے گاڑی چلانا، شکر سے ذیابیطس کا علاج کرنا اور ریت سے بجلی پیدا کرنے کے دعوؤں کے بعد اب کمبوڈیا میں 3 سال کا بچہ لوگوں کا ایسا علاج کرتا ہے کہ سالوں سے بیمار افراد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ سیکڑوں افراد علاج کرانے کیلئے آئے ہیں ایک تین سال کے بچے سے۔ کمبوڈیا کے صوبے پرے وینگ کے ایک گاؤں میں 3 سال کے بچے کی صلاحیتوں کا اندازہ اس وقت لوگوں کو ہوا جب اس کی ایک آنٹی کو بیماری کے بعد ڈاکٹروں نے جواب دے دیا مگر گھر واپسی پر 3 سال کے رے رونگ نے علاقائی جڑی بوٹیاں منگوائیں اور گھر والوں سے گرم پانی میں ابلوا کر بیمار خاتون کو پلا دیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی آنٹی صحت یاب ہونے لگیں، جیسے ہی خاتون صحت یاب ہوئیں ویسے ہی یہ خبر پورے گاؤں میں پھیل گئی اور پھر دور دور سے لوگ اس 3 سال کے بچے سے دوا لینے کیلئے آنے لگے اور بہت سے اسے حیرت انگیز خوبیوں کے مالک کا بچہ قرار دیکر علاج کی غرض سے اس کے پاس آتے ہیں۔ بچے کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد اس سے علاج کرانے آرہی ہے جس کے باعث رے رونگ کو سونے کا بھی ٹائم نہیں ملتا۔
تین سالہ بچہ مریضوں کا علاج کرنے لگا
Posted on Sep 10, 2012
سماجی رابطہ