جاپان کے شہر ٹوکیو میں روبوٹ کی دنیا کی سب سے بڑی تجارتی نمائش شروع ہوگئی۔ جدید روبوٹ، کمپنیوں اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ٹوکیو میں ہونے والی روبوٹ کی بین الاقوامی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ اس سال نمائش میں ریکارڈ 334 کمپنیوں نے اپنے روبوٹ پیش کئے ہیں۔ ٹوکیو یونیورسٹی کے انجینئرز نے روبوٹک مسلز سوٹ تیار کیا ہے، جس کی مدد سے بھاری سامان کو با آسانی اٹھایا جا سکتا ہے۔ جاپانی ٹیکنالوجی فرم ہیبوٹ نے پانی میں تیرنے والا اسنیک روبوٹ تیار کیا ہے، جو مستقبل میں چیزوں کی تلاش اور امدادی کاموں میں مدد دے سکے گا، اسنیک پر وائر لیس کیمرہ بھی لگا ہوا ہے۔ دنیا بھر میں تیار کئے جانے والے روبوٹ میں سے آدھے جاپان میں تیار کیے جاتے ہیں۔
Posted on Nov 11, 2013
سماجی رابطہ