طبی ماہرین نے انگلیوں کی لمبائی سے بھی انسانی صحت کا اندازہ لگانا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ خواتین جن کی شہادت کی انگلی کی لمبا ئی تیسری انگلی سے کم ہوتی ہے انہیں ہڈیوں کے امراض کا خطرہ نسبتا زیادہ ہوتا ہے۔ شہادت کی انگلی کا چھوٹا ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ جسم میں ایسٹروجن نامی مادے کی کمی ہے جس سے خواتین کو صحت کے مختلف مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین کو اپنی خوراک اورایکسرسائز پر زیادہ توجہ دینی چاہیے لیکن وہ خواتین جن کی شہادت کی انگلی تیسری انگلی کے برابر یا اس سے لمبی ہو تو وہ ان امراض سے بالکل محفوظ ہوتی ہیں۔
Posted on Mar 03, 2012
سماجی رابطہ