طبی تحقیق کے مطابق چھوٹی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ سونے والے بچے خوف اور بے خوابی کا شکار نہیں ہوتے، جس کے باعث وہ اکیلے سونے والے بچوں کے مقابلے میں زیاد صحت مند اور چست ہوتے ہیں۔ ڈنمارک میں 2 سال سے 6 سال تک کی عمر کے بچوں پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق چھوٹے بچے والد یا والدہ کے ساتھ سو کر خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پرسکون نیند آتی ہے اور اکیلے سونے والے بچوں کے مقابلے میں ان کے چہرے زیادہ ہشاش بشاش ہوتے ہیں اور وہ زیادہ صحت مند اور بے خوف زندگی گزارتے ہیں اور ان پر موٹاپے کا حملہ بھی نسبتاً کم ہوتا ہے۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ماہر غذائیت ڈاکٹر نینا اولسن کے مطابق جو بچے والدین کے ساتھ سوتے ہیں وہ اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں اور ان پر مثبت نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انکا وزن نہیں بڑھتا جبکہ وہ بچے جن کو والدین سونے کیلئے اپنے بستر پر آنے کی اجازت نہیں دیتے ان پر منفی نفسیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر موٹاپے کا حملہ بڑھ جاتا ہے۔
والدین کے ساتھ سونے والے بچے بے خوابی اور خوف کا شکار نہیں ہوتے
Posted on May 10, 2012
سماجی رابطہ