ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے دواؤں کے ساتھ ساتھ ورزش کرنا بھی بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
برطانیہ کے لندن سکول آف اکنامکس اور امریکہ کی ہارورڈ اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کے تحقیق دانوں کے مطابق دل کے عوارض میں مبتلا افراد کے لیے ورزش اتنی ہی بہتر ثابت ہو سکتی ہے جتنا کہ دل کے امراض کے لیے ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ دوائیں۔
ان تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کو چاہیئے دل کے امراض کے لیے نئی ادویات کی تیاری اور ان کے ٹیسٹ کے لیے ورزش کا تقابلہ کریں تاکہ یہ نتائج اخذ کیے جا سکیں کہ آیا واقعی ورزش دل کے مریضوں کے لیے اتنی مفید ہے یا نہیں؟
یہ تحقیق برٹش میڈیکل جرنل میں شائع کی گئی۔
Posted on Oct 07, 2013
سماجی رابطہ