• urdu
  • مرکزی صفحہ
  • اردو لغت
  • اسلام
  • خبریں
  • شاعری
  • معلومات
  • ٹپس
  • اقوال
  • پیغامات
  • لطیفے
  • کہانیاں
  • بچوں کی دنیا
  • کٹ پیس

اردو ڈاٹ کو اب رومن اردو میں بھی

Roman Urdu Version of Urdu.co

  • سماجی رابطہ

  • مل جائیں
  • متعلق

  • Posts
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
    In Featured - On July 02, 2014
  • انسان کو زندہ رکھنے کیلئے سپر غذا ایجاد
    In Featured - On May 26, 2014
  • کھانے میں کیلوریز کی مقدار جانچنے کیلئے آلہ تیار
    In Featured - On October 12, 2013
  • ’میں ہوں شاہد آفریدی‘کے ایک منظر پر آفریدی کو اعتراض
    In Featured - On August 16, 2013
  • ’میں ہوں شاہد آفریدی‘کے ایک منظر پر آفریدی کو اعتراض
    In Featured - On August 16, 2013
  • مقبول ترین

  • Posts
  • خلائی سروے سے اہرام کی دریافت
  • زمین کا چاند کوئی انوکھی چیز نہیں
  • قوت ارادی معذوری پر قابو پانے کا موثر حل
  • عالمی درجہ حرارت، 5 کروڑ لوگ ہجرت کر جائینگے
  • یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
  • نیا اضافہ

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
  • منتخب

  • منتخب
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • طالب علم کے شخصی آداب ( ذاتی خوبیاں ) اسلام
  • مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ اسلام
  • خراٹوں کا قدرتی علاج خبریں
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند خبریں
  • اردو
  • خبریں
  • فیچر
  • ونڈوز ایٹ انتیس فروری کو ٹیسٹ ریلیز
  • Next
  • Previous

ونڈوز ایٹ انتیس فروری کو ٹیسٹ ریلیز

معروف امریکی سوفٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایٹ کی تجرباتی ریلیز رواں ماہ کے آخری روز یعنی 29 فروری کو بارسیلونا میں کرے گی۔
اسپین کے دارالحکومت بارسیلونا میں 29 فروری کو موبائل ورلڈ کانگریس بھی شروع ہو رہی ہے، تاہم مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ نئی متعارف کرائی جانے والی ونڈوز ایٹ کے بارے میں صارفین کے خیالات جاننے کے لیے تقریب موبائل ورلڈ کانگریس کا حصہ نہیں ہوگی۔

ٹیکنالوجی کی دنیا پر نظر رکھنے والے مبصرین کےمطابق مائیکروسافٹ کی طرف سے ونڈوز ایٹ کی ٹیسٹ ریلیز کے لیے یہ بہترین وقت ہے کیونکہ اس طرح چھٹیوں کا موسم شروع ہونے سے قبل پرسنل کمپیوٹرز کی فروخت میں تیزی پیدا ہوسکتی ہے۔ ونڈوز ایٹ کی فائنل ریلیز رواں برس یعنی 2012ء کے آخر میں کی جائے گی۔
ونڈوز ایٹ مائیکروسافٹ کا پہلا آپریٹنگ سسٹم ہے جو پرسنل کمپیوٹرز کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر اسمارٹ فونز پر بھی استمعال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو پہلی مرتبہ انٹیل کے تیار کردہ کمپوٹر چپس کے علاوہ ARM چپس کے ساتھ استعمال کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ زیادہ تر جدید اسمارٹ فونز میں ARM چپس ہی استعمال کی جا رہی ہیں۔

لمبے عرصے تک پرسنل کمپیوٹر کی دنیا پر راج کرنے والی امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ اب اس جدوجہد میں مصروف ہے کہ وہ ایپل اور گوگل کے تیار کردہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے ساتھ مقابلے میں شامل ہو سکے۔ ماہرین کے مطابق ونڈوز ایٹ کی تیاری دراصل ایسی ہی کوششوں کو حصہ ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مائیکروسافٹ کی جانب سے وقتاﹰ فوقتاﹰ اپنے اس نئے آپریٹنگ سسٹم کے بعض فیچرز کے بارے میں معلومات عام کی جاتی رہی ہے۔ ’ونڈوز ایٹ‘ کا خصوصی انٹر فیس اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس میں نہ صرف اسکرین کو چھو کر مطلوبہ کام انجام دیے جاسکتے ہیں بلکہ اس میں روایتی ماؤس اور کی بورڈ کے ساتھ کام کرنا ممکن ہے۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے اسمارٹ فونز کے لیے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم 2010ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ جبکہ جون 2011ء میں اسی آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن بھی متعارف کرایا گیا جسے مینگو کا نام دیا گیا۔ ونڈوز ایٹ میں بھی دراصل ایسے ہی فیچرز موجود ہیں۔ یہ نیا آپریٹنگ سسٹم نہ صرف ٹیبلٹ کمپیوٹرز پر کام کرے گا بلکہ اسے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ ونڈوز ایٹ کی ہوم اسکرین پر تمام فیچرز ٹائلز کی شکل میں موجود ہوں گے، تاہم اگر آپ ونڈوز کی روایتی ہوم اسکرین پر کام کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ اسے تبدیل کرکے روایتی اسٹارٹ بٹن والی اس ہوم اسکرین کو اپنا سکتے ہیں جو 1995ء سے ونڈوز کی پہچان چلی آرہی ہے۔

مائیکروسافٹ ونڈوز کی ایک ڈویلپر جولی لارسن گرین نے کمپنی کے بلاگ پر ونڈوز ایٹ کا تعارف کراتے ہوئے لکھا تھا:’’ اس کے باوجود کہ نیا انٹرفیس دراصل اسکرین کو چھو کر کمانڈز دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاہم یہ ماؤس اور کی بورڈ کے ساتھ بھی اتنا ہی اچھے طریقے سے کام کرتا ہے۔‘‘ جولی لارسن گرین مزید لکھتی ہیں: ’’ ونڈوز ایٹ کا مطلب یہ ہے کہ بھلے آپ کوئی بھی سسٹم استعمال کر رہے ہوں، اس کے ساتھ جو بھی ڈیوائسز لگی ہوں آپ کی پسندیدہ ایپلیکیشنز انتہائی بہتر طور پر کام کریں۔ یہ بات یقینی ہے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم ہارڈ ویئرز اور سافٹ ویئرز کی تیاری میں ایک نئے دور کی ابتداء ثابت ہوگا اور اس کے ذریعے دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو ایک بالکل اچھوتا تجربہ حاصل ہوگا۔‘‘

Posted on Feb 10, 2012

زمرہ جات

  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • دلچسپ خبریں
  • فیچر
  • صحت
  • خبروں کی دنیا
  • تصاویر
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • شہر شہر کی خبر
  • فن وفنکار
  • کھیل
  • تازہ ترین

ٹیگ

  • ٹیکنالوجی (34)
  • سائنس (31)
  • تحقیق (19)
  • ایپل (9)
  • نیوز (7)
  • دلچسپ (5)
  • دنیا (5)
  • گوگل (4)
  • فیس بک (3)
  • مریض (3)
  • نیند (3)
  • نوکیا (3)
  • رپورٹ (3)
  • صحت (3)
  • ٹویٹر (3)
  • زمین (3)
  • بارش (2)
  • (2)
  • بیوٹی (2)
  • (2)

گزشتہ

ساتھی

  • ویب جزبہ
  • جنون
  • آئی جنون
Copyright © 2025 Urdu All Rights Reserved.