• urdu
  • مرکزی صفحہ
  • اردو لغت
  • اسلام
  • خبریں
  • شاعری
  • معلومات
  • ٹپس
  • اقوال
  • پیغامات
  • لطیفے
  • کہانیاں
  • بچوں کی دنیا
  • کٹ پیس

اردو ڈاٹ کو اب رومن اردو میں بھی

Roman Urdu Version of Urdu.co

  • سماجی رابطہ

  • مل جائیں
  • متعلق

  • Posts
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
    In Featured - On July 02, 2014
  • فیس بک نے ای میل سروس بند کردی
    In Featured - On February 26, 2014
  • انٹرنیٹ 31 برس کا ہوگیا
    In Featured - On January 01, 2014
  • وٹامن بی فالج سے بچاو میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق
    In Featured - On September 24, 2013
  • موبائل چوری کو روکنے کے لیے نئے اقدامات
    In Featured - On July 22, 2013
  • مقبول ترین

  • Posts
  • خلائی سروے سے اہرام کی دریافت
  • زمین کا چاند کوئی انوکھی چیز نہیں
  • قوت ارادی معذوری پر قابو پانے کا موثر حل
  • عالمی درجہ حرارت، 5 کروڑ لوگ ہجرت کر جائینگے
  • یوگا بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
  • نیا اضافہ

  • Posts
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس
  • خراٹوں کا قدرتی علاج
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند
  • عطیہ کئے گئے اعضا کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے کی تکنیک متعارف
  • منتخب

  • منتخب
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • اکمل شیخ: چین میں برطانوی شہری کی سزائے موت کا متنازعہ کیس خبریں
  • طالب علم کے شخصی آداب ( ذاتی خوبیاں ) اسلام
  • مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ اسلام
  • خراٹوں کا قدرتی علاج خبریں
  • سبز چائے ڈائٹ کرنیوالے افراد کیلئے سود مند خبریں
  • اردو
  • خبریں
  • فیچر
  • یاہو ای میل صارفین کے پاس ورڈز چوری ہو گئے
  • Next
  • Previous

یاہو ای میل صارفین کے پاس ورڈز چوری ہو گئے

دنیا بھر میں یاہو ای میل استعمال کرنے والے کچھ صارفین کے ''پاس ورڈز اور یوزر نیمز'' کو چوری کر کے اْن کے ذاتی معلومات تک رسائی کی کوشش کی گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات متاثرہ صارفین نے 'یاہو' کے عہدیداروں کو بتائی ہے۔ یاہو نے یہ نہیں بتایا کہ متاثرہ صارفین کی تعداد کتنی ہے۔انٹرنیٹ کے صارفین سے متعلق مختلف کمپنیوں کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ''گوگل میل'' کے بعد سب سے زیادہ صارفین ''یاہو میل'' استعمال کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں 'یاہو' کے 27 کروڑ سے زائد ای میل اکاؤنٹس ہیں جن میں سے آٹھ کروڑ امریکہ میں ہیں۔ سافٹ ویئر ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کے ذاتی انٹرنیٹ اکاؤنٹس تک رسائی کی یہ ایک اور کوشش ہے اور اس بار 'ہیکرز' یعنی غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ صارفین کی معلومات تک رسائی حاصل کرنے والوں نے انتہائی پیچیدہ و جدید طریقہ استعمال کیا۔ انٹرنیٹ ہیکرز کے اس طرح کے اقدامات سے خاص طور پر شاپنگ ویب سائیٹ اور بینک کھاتوں سے متعلق معلومات تک رسائی کا ایک بڑا خطرہ ہے۔ سافٹ ویئر ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوں کہ بہت سے انٹرنیٹ صارفین اپنا ایک ہی 'پاس ورڈ' یا خفیہ کوڈ بہت سی ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹس کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس لیکن ہیکرز اْن پاس ورڈز کو یاہو کی ویب سائیٹ تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہوئے نیا خفیہ کوڈ یا پاس ورڈ حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یاہو کے مطابق ہیکرز کے 'پاس ورڈز اور یوزر نیمز' اْس کے سسٹم سے نہیں بلکہ کسی اور ڈیٹا بیس نظام سے اکٹھے کیے گئے۔ دو ماہ کے عرصے کے دوران یہ دوسری مرتبہ ہے کہ 'یاہو میل' کو اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ دسمبر میں اس طرح کی کوشش کے بعد کئی دنوں تک ای میل کی سہولت میں خلل کے بعد یاہو کے چیف ایگزیکٹو کو معذرت کا بیان جاری کرنا پڑا۔یاہو کے مطابق متاثرہ اکاؤنٹس کے 'پاس ورڈز' کو بحال کرنے کے علاوہ اضافی حفاظتی انتظامات متعارف کروائے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حملوں کو روکا جا سکے۔ کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ پر جاری معلومات کے علاوہ اس بارے میں مزید تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کے ساتھ اس معاملے پر کام کیا جا رہا ہے۔

Posted on Feb 04, 2014

زمرہ جات

  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • دلچسپ خبریں
  • فیچر
  • صحت
  • خبروں کی دنیا
  • تصاویر
  • سائنس وٹیکنالوجی
  • شہر شہر کی خبر
  • فن وفنکار
  • کھیل
  • تازہ ترین

ٹیگ

  • ٹیکنالوجی (34)
  • سائنس (31)
  • تحقیق (19)
  • ایپل (9)
  • نیوز (7)
  • دلچسپ (5)
  • دنیا (5)
  • گوگل (4)
  • فیس بک (3)
  • مریض (3)
  • نیند (3)
  • نوکیا (3)
  • رپورٹ (3)
  • صحت (3)
  • ٹویٹر (3)
  • زمین (3)
  • بارش (2)
  • (2)
  • بیوٹی (2)
  • (2)

گزشتہ

ساتھی

  • ویب جزبہ
  • جنون
  • آئی جنون
Copyright © 2025 Urdu All Rights Reserved.