
یاہو نے انٹرنٹ پر تلاش کے لیے ایک نیا سافٹ ویئر لانچ کیا ہے جو لنک کی فہرست کے بجائے ویب پیج کا منظر یا پریویو پیش کرتا ہے۔
ایکسس نام کی یہ سروس ایپل کے آئی پیڈز اور آئی فونز کے لیے پلگ ان براؤزر کے طور پر عمل کرنے والا ایک پروگرام ہے۔
ہا جا رہا ہے کہ یاہو اپنے اس سرچ آلے کے ذریعہ اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کی روک تھام میں کامیاب ہو سکے گا۔
بہر حال لانچ کے وقت اس سے آمدنی کی امید نہیں کی جا رہی ہے کیونکہ اس کی تلاش کے نتائج میں اشتہارات شامل نہیں ہیں۔
اس میں شامل دوسرے اختراعات میں ہیں:
اس سروس کے متحرک ہونے کے ساتھ رائج ٹرنڈ کی ایک فہرست نظر آتی ہے ۔
اس کے ذریعہ تلاش میں مطلوبہ معلومات کے بارے میں پوری بات ٹائپ کرنے سے پہلے ہی اس بات کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ مطلوبہ سائٹ کون سی ہو سکتی ہے۔
اس کے تحت بک مارک ادھوری تلاش کے نتائج اور اس کے کسٹمائز ہوم پیج شیئر کرنے کی سہولت ہے۔
ٹوئیٹر، پنٹرسٹ اور ای میل کے ذریعہ سوشل شیئرنگ کی بھی سہولت ہے۔
یاہو کے اسپیشل پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائرکٹر ایتھان بٹراسکی نے کہا ’براؤزر کو بصری طور پر خوشنما مناظر کا ہرطرح کے آلہ جات کے لیے ایک الگ تجربہ ہوگا جو سارا کھیل ہی بدل کر رکھ دے گا‘۔
انھوں نے کہا کہ ’ہم نے دوسرے تمام قسم کی بھیڑ بھار کو ختم کر دیا ہے تاکہ لوگ جو چاہتے ہیں اس پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں‘۔
سماجی رابطہ