بہت زیادہ دیر تک بیٹھنا بھی ہلاکت ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صرف یہ کافی نہیں کہ جسمانی سرگرمیوں سے ہی انسان کو کچھ حاصل ہوتا ہے بلکہ زیادہ بیٹھنا بھی موت کے خطرات میں اضافہ کر دیتا ہے۔امریکیکینسر سوسائیٹی کی تحقیق کے مطابق زیادہ بیٹھنا موت کے خطرے میں اضافے کا سبب ہے، چاہے جتنی بھی جسمانی ورزشیں کی جائیں۔تحقیق میں53440مرد اور69776خواتین کو شامل کیا گیا جنہیں کسی بھی قسم کے کینسر، عارضہ قلب،یا جگر کے کینسر کی کوئی علامت نہیں تھی۔ان میں سے جو خواتین فارغ وقت میں6گھنٹے بیٹھ کر گزارتی ہیں ان میں37فی صد موت کے خطرات ان خواتین سے زیادہ پائے گئے جو تین گھنٹے بیٹھتی تھیں۔جب کہ مردوں میں یہ شرح18فی صد ہے۔ جو لوگ کوئی ورزش نہیں کرتے اور اتنا وقت ہی بیٹھتے ہیں۔ ان میں ہلاکت کے عورتوں میں94اور مردوں میں48فی صد میں زیادہ ہے۔یہ تحقیق امریکی جرنلEpidemiology میں شائع کی گئی۔
زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا بھی ہلاکت کا باعث ہے، تحقیق
Posted on Feb 25, 2011
سماجی رابطہ