جاگنگ کو ورزش کا ایک اہم جز سمجھا جاتا ہے اور صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن بہت زیادہ دیر تک جاگنگ کرنا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ کے مقابلے میں ایک توازن میں رہ کر دوڑنے کی عادت طویل العمری کا باعث بنتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہترین صحت کیلئے ایک ہفتے میں 2 سے 3 گھنٹے تک جاگنگ کافی ہے جبکہ اس سے زیادہ دیر تک دوڑنے کے شوقین افراد کی قبل از وقت موت کا خطرہ کافی ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق لوگوں کو بہت زیادہ دیر تک دوڑنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے صحت کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ نقصان ہونے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔
Posted on Apr 09, 2014
سماجی رابطہ