تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

اینٹی بائیوٹیک ادویات ، صحت مندزندگی کی ضمانت

برطانوی اور عالمی سطح پر معروف ڈاکٹروں نے گزشتہ پچاس سال میں طب کی دنیا کے اندر اینٹی بائیوٹیک ادویات گروپ کو ایک شاندار ترقی سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم ترقی کی وجہ سے انسانوں کی 70 فیصد سے زیادہ تعداد صحت کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ اس سروے میں زخموں اور انفیکشن کیخلاف ویکسینیشن کی ایجاد کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا اور سی ٹی سکین اور ایم آر آئیامیج کی ایجاد کو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رکھا گیا۔ یہ سروے رائل کالج آف فزیشن اور ایڈن برگ نے مرتب کیا۔ سروے میں اینٹی ٹی بی تھراپی، اینٹی وائرل تھراپی برائے ایچ آئی وی اور گردوں کو صاف کرنے کے عمل کو بھی پہلے 20 سرفہرست نمبروں میں شامل کیا گیا ہے۔ جگر کی پیوندکاری اور گردوں کی تبدیلی بھی پہلے 20 کارناموں میں شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.