تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:52

ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے بورڈنگ پاس جاری

جیو نیوز - ماسکو.......ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کیلئے بورڈنگ پاس جاری کردئیے گئے ہیں۔ تمام مسافر ماسکو سے پہلے دبئی کے لئے روانہ ہوں گے۔

روسیوں نے ویزے کے باوجود 150 پاکستانیوں کو ماسکو میں روک لیا، 48 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے ترکی بھیج دیا اور وجہ تک نہ بتائی، 90 پاکستانی 24 گھنٹے سے ماسکو ایئرپورٹ کے کمرے میں بند ہیں، شام تک باقی پاکستانیوں کو بھی ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستانیوں کو ماسکو لے جانے والی ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر نوید اشتیاق کا کہنا ہے کہ برسلز دھماکوں کے باعث ماسکو کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، اسی باعث پاکستانی تاجروں کو روکا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوٹل کی بکنگ کے پیسے ادا کرنے کے بعد ہی ویزا ملا تھا۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ماسکوایئرپورٹ پر100 سے زائد پاکستانی گھنٹوں کمرے میں محصورآپ پہلے مضمون پر ہیں
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.