31 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:43
شہد اور پپیتے کے پتے ڈینگی بخار کا بہترین علاج
کراچی : جدید طبی تحقیق کے مطابق عام ڈینگی بخار خطرناک نہیں مناسب دیکھ بھال اور علاج سے ایک سے دو ہفتے میں بخار ٹھیک ہو جاتا ہے۔
طب یونانی ، طب اسلامی اور ہربل سسٹم آف میڈیسن کے مطابق شہدڈینگی فیور کے لیے ایک بہترین علاج ہے۔ ایک چمچ شہد ایک کپ نیم گرم پانی میں ملا کر نہار منہ جبکہ دوپہر و رات کھانے سے ایک گھنٹہ قبل استعمال کرنا چاہئے حفظ ماتقدم ۔ اس کے علاوہ پپیتے کے پتے بھی اس مرض کا شافی علاج ہیں پپیتے کے دو تازہ پتے یا ان کا رس صبح شام پینے سے مریض کی حالت بہتر ہو جاتی ہے۔