تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
31 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:46

ماہرین طب کی ریفریجریٹر کی باقاعدہ اور مقررہ صفائی کی ہدایت

لندن: ماہرین طب نے کہا ہے کہ ریفریجریٹر کی صفائی باقاعدگی اور مقررہ طریقے سے نہ کی جائے تو یہ بیکٹیریا اورفنگس کی آمجگاہ بن جاتا ہے۔ عالمی سطح پر بیکٹیریا اورفنگس انفیکشن کے آدھے سے زیادہ کیس فریج کی وجہ سے ظہور پذیر ہورہے ہیں۔ خاص طور پر بھارت ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں گندے ریفریجریٹر کی وجہ سے بیماریاں بہت زیادہ ہوچکی ہیں۔



گلوبل ہائی جین کونسل کے زیراہتمام مکمل کی جانے والی اس تحقیق کو ایک غیر جانبدار اور آزاد انٹرنیشنل ہائی جین باڈی نے شروع کیا تھا۔ تحقیقی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ دنیا بھر میں عام لوگوں کو ریفریجریٹر کی مقررہ صفائی کے اصولوں سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔9 مختلف ممالک میں مکمل کی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق صرف بھارت میں 70 فیصد ریفریجریٹر جراثیموں کی آماجگاہ بن گئے ہیں۔ اسی طرح عالمی سطح پر ان گندے اور جراثیم سے آلودہ ریفریجریٹروں کی شرح 87 فیصد نوٹ کی گئی ہے ، اس وجہ سے گیسٹرو، سانس ، جلد ، فوڈ پوائزنگ ، الرجی اور دیگرمتعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.