1 جون 2011
وقت اشاعت: 5:21
بلیاری اٹریسیا:نوزائیدہ بچوں میں جگر کا پیچیدہ مرض
واشنگٹن : بلیاری اٹریسیا نوزائیدہ بچوں میں جگر کا ایک ایسا مرض ہے جو دس ہزار میں سے کسی ایک بچے کو لاحق ہوتا ہے۔
امریکی ڈاکٹروں کا کہناہے کہ جگر کےاس مرض میں اکثر وبیشتر جگر کی پیوندکاری کی ضرورت پڑتی ہے، جو ایک مشکل ، طویل اور صبر آزما مرحلہ ہوتا ہے ۔
واشنگٹن ڈی سی کے چلڈرن نیشنل میڈیکل سینٹر میں ایک اسپیشلسٹ ڈاکٹر ایوین نیڈلر کہتے ہیں کہ یہ بیماری جگر سے خارج ہونے والی رطوبتوں کی نالیوں کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہوتا یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور بنیادی طور پرجگر سے اہم رطوبت کااخراج رک جاتا ہے اور اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو آگے چل کر آخر کار گردے اپنا کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔