1 جون 2011
وقت اشاعت: 6:6
احتیاط اور علاج سے نمونیے پر قابوپایا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین
کراچی : پاکستان دنیا کے ان سات ملکوں میں شامل ہے جہاں نمونیا کا مرض سب سے زیادہ پایا جاتا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نمونیا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق پاکستان دنیا کے ان سات ملکوں میں شامل ہے جہاں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی مجموعی اموات میں انیس فیصد نمونیہ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
ادھر صحت کے متعلق عالمی اداروں نے کہاہے کہ دنیا میں زیادہ تر بچے نمونیے اور پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث مرتے ہیں۔ تاہم ان پر علاج اور احتیاط سے قابو پایا جا سکتاہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر ماہ ترقی پذیر ممالک میں چار سو بچے ان بیماریوں کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔