1 جون 2011
وقت اشاعت: 6:11
خون پتلا کرنے کی نئی دوا دل کیلئے مفید
لندن : برطانوی طبی ماہرین نے کہاہے کہ خون پتلا کرنے کی نئی دوا سے دل کے دورے کے خطرات کم کئے جاسکتے ہیں۔ برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق خون کو پتلا کرنے کی روایتی دوا وار فیرین کے بجائے نئی دوا سے اے ایف کے مریض اور وہ افراد جن کے دل کی دھڑکن بے قاعدہ ہے مفید ہوسکتے ہیں۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کانفرنس میں پیش کئے گئے چودہ ہزار مریضوں کے ڈیٹا کے مطابق وار فیرین کے بجائے نئی دوا اے ایف کے سے مریضوں کے دل کے دورے کے امکانات بیس فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہر ستر افراد میں سے ایک کے دل کا دھڑکنا بے قاعدہ ہوسکتا ہے۔ جس سے بلڈ کلاٹ اور دل کے دورے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔