1 جون 2011
وقت اشاعت: 6:16
غصے پر قابو نہ پایا گیاتو مسائل پیدا ہو سکتے ہیں،تحقیق کار
کراچی : مغربی تحقیق کاروں کا کہناہے کہ غصہ آنا عام بات ہے۔ تاہم اس پر قابو نہ پایا گیا تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ تازہ تحقیق کے مطابق غصہ جذبات اور جسمانی تبدیلیوں کا منفی اظہار ہے کیوں کہ جسمانی تبدیلیوں سے توانائی ایڈرلائن کی صورت میں خارج ہوتی ہے جو انسان کیلئے باعث تکلیف ہوتی ہے۔
تحقیق کاروں کے مطابق غصے پر قابو پانے کے باوجود انسان کو جسم میں ہونے والی کیمیائی تبدیلیوں سے گزرنا ہوتا ہے۔ کیوں کہ تبدیلیوں کی صورت میں توانائی کو خارج ہونا ہوتا ہے ۔اور اکثر اوقات اس توانائی کا اخراج ایک شخص کا کسی اور شخص پر غصے کی صورت میں ہوتا ہے۔ جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔