1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:14
ڈائٹنگ سے چڑ چڑے پن اور غصےمیں اضافہ ہوتا ہے، امریکی تحقیق
نیویارک : اسمارٹ ہونے کے شوقین افراد ڈائٹنگ تو ضرور کریں مگر اتنی بھی نہیں کہ اس سے چڑچڑا پن ہوجائے۔ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہےکہ ڈا ئٹنگ کرنے والےافراد چڑچڑے پن اور غصےکا شکار ہوسکتے ہیں۔
امریکہ میں کی جانیوالی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ ڈا ئٹنگ کرنے والےافراد اپنی پسندیدہ غذائیں نہیں کھا پاتےجس کےلیے انہیں خود پر بہت کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔ یہ عمل ان میں غصےکو جنم دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ مستقل ڈا ئٹنگ کرنے والےافراد چھوٹی چھوٹی باتوں پر جلد غصےمیں آجاتےہیں اور دوسرے افراد کےسا تھ بھی بدمزاجی سے پیش آتےہیں۔