1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:14
ایک کپ کافی،خواتین فالج سے محفوظ
اسٹاک ہوم : سویڈن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دن میں کم از کم ایک کپ کافی پینے والی خواتین کو غش پڑنے یا فالج کا خطرہ دوسروں کی نسبت 22 سے 25 فیصد کم ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں 49 سے 83 برس کی 35 ہزار خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔ محققین نے کہا ہے کہ وہ کافی پینے کی وجہ سے فالج کا خطرہ کم ہونے کے اسباب سے تاحال نا واقف ہیں۔ تاہم غشی اور فالج سے محفوظ رہنے کا بہترین حل موزوں فشار خون اور وزن برقرار رکھنا اور تمباکو نوشی سے پرہیز ہے۔