تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:21

شکر اور چکنائی کی زیادتی،بچوں کی ذہانت کی دشمن

برِسٹل: برطانیہ میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق کمسنی میں شکر اور چکنائی کی زیادتی بچوں کی ذہانت کو متاثر کر سکتی ہے اس تحقیق کے دوران ماہرین نے جنوبی شہر برِسٹل میں ایک ہزار سے زائد تین سے پانچ کی عمر کے بچوں کا پانچ سال کے دوران مشاہدہ کیا گیا۔



جس سے معلوم ہوا کہ جن بچوں کو گلنے سڑنے سے محفوظ کرنے کے لیے مخصوص عمل سے گزاری گئی خوراک زیادہ مقدار میں کھلائی گئی ان کا اوسط آئی کیو صحت مند غذا مثلاً سلاد، پھل اور پاسٹا کھانے والے بچوں سے پانچ پوائنٹس کم تھا۔



تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر عوامل جیسے سماجی نظام، گھریلو ماحول اور تعلیم و تربیت بھی بچوں کی ذہانت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.