10 جون 2011
وقت اشاعت: 21:7
الرجی کا شکار بچے دمے میں مبتلا ہوسکتے ہیں، ماہرین
کراچی : جن بچوں کو کسی مخصوص غذا اور ماحولیاتی عناصر سے الرجی کی شکایت ہوتی ہے وہ بڑے ہو کر دمے میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دمہ پیدا کرنے والے عناصر سے دور رہنے اور دمے کی علامات سے نمٹنے کے بارے میں معلومات کے ذریعے اس بیماری کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دمہ لاحق ہونے کے بعد اسے روکا نہیں جا سکتا ہے اس لیے بچپن میں ہی مٹی اور آلودگی کی وجہ سے ہونے والی الرجی کا فوری علاج ضروری ہے۔