25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
چاکلیٹ کھائیں، کھانسی سے چھٹکارا پائیں
سردیوں میں نزلہ زکام اور کھانسی پریشان کیے رکھتی ہے لیکن جناب اب آپ اپنی پسندیدہ مزیدارچاکلیٹ کھائیں اور کھانسی سے چھٹکارا پائیں۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیاہے کہ چاکلیٹ سے اب تکلیف دہ کھانسی سے نجات پائی جاسکتی ہے کیونکہ کوکوا اور چاکلیٹ میں شامل دانے دار سفوف تھیوبرومین کھانسی سے آرام میں مفید ہے۔سائنسدانوں کا مانناہے کف سیرپ پینے سے وقتی طور پرآرام آجاتاہے اور نیند سی طاری رہتی ہے۔لندن کے نیشنل ہارٹ اینڈ لنگ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق تھیوبرومین تینتیس فیصد کھانسی کودور کرنے میں مدد دیتی ہے،جبکہ جنوبی کوریا کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق تھیوبرومین کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں۔