25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
چقندرکاجوس دل و پھیپھڑے کے مریضوں کیلئےمفید
نئی تحقیق سےیہ بات سامنے آئی ہے کہ چقندرکا جوس پینے سے زندگی صحت مند وتوانا ہوجاتی ہے۔ امریکی تحقیق کےمطابق چقندرکا جوس صرف کھلاڑیوں کو چست نہیں رکھتا بلکہ یہ ان افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے جودل اور پھیپھڑوں کی خراب کارکردگی سے پریشان ہیں اور بزرگوں کو بھی چاق وچوبند رکھتا ہے۔ پیننسولاکالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی تحقیق کے مطابق چقندر دو طرح سے انسانی صحت پراثر انداز ہوتا ہے۔ خون کی رگوں کووسیع کر کے خون کےدوران کوکنٹرول کرتا ہے۔ دوسری طرف عضلات پراثر انداز ہو کر آکسیجن کی روانی کوبہتر بناتا ہے۔