25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
درد اور اندرونی سوزش کیلئے پلستر نما مصنوعی جلد
طبی ماہرین کا خیال ہے کہ جسم میں زخموں، اندرونی سوزش یا چوٹوں سے محسوس ہونے والے درد کو مصنوعی جلد لگا کر ختم کیا جا سکتا ہے جبکہ درد ختم کرنے والی ادویات پہلے سے موجود قدرتی جلد کے ہوتے ہوئے ان مخصوص دردوں کو روکنے میں بعض بیماریوں میں ناکام ہو جاتی ہیں۔یونیسے یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق ''فلیکسی ایبل ربڑ فلم'' سے تیار کی جانے والی نئی مصنوعی جلد پرانی جلد پر لگانے کے بعد درد کی لہریں دماغ تک نہیں جاتیں۔ یہ جلد ایک جگہ سے دوبارہ دوسری جگہ پر بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ سکن پیچز کے نام سے پلستر کی طرح لگائی جانے والی یہ جلد خاص طو پر حرکی صورتحال کی دردوں میں خاطر خواہ افاقہ دیتی ہے۔ اس تحقیق پر کام کرنے والے ماہر ان یونگ جینو کے مطابق اس جلد کو لمبے عرصے تک بغیر ڈر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس جلد سے مسلز کے درد اور جوڑوں کے درد کے مریضوں کو خاطر خواہ افاقہ ہو گا۔