25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
دل کے متاثرہ ٹشوز کو دوبارہ بحال کرنے کی نئی تکنیک
ماہرین طب نے ''کارڈیک سٹیم سیل'' سے ہارٹ اٹیک کے باعث دل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی تکنیک مرتب کر لی ہے۔ اس تکنیک کے ذریعے بڑھتی عمر کی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہو جائے گا ۔جس سے دل کے نئے مسلز اور ٹشوز تیار کئے جائیں گے۔ سائنس دان سرجری کے ذریعے دل کے چیمبر کی دیوار سے ضائع ہونے والے ٹشوز کو کھرچ دیں گےاور وہاں پر کارڈیک سٹیم سیلز کی نشوونما کا بندوبست کیا جائے گا۔ اس تکنیک پر کام کرنے والے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے ہر عمر کے لوگ خواتین، مرد ذیابیطس کے مریض استفادہ کر سکیں گے ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ ہر طرح کے مسئلے پر قابو پا کر انسانی دل کے تمام امراض کو درست کر سکیں۔ ڈاکٹر ڈی میرو نے اس تکنیک کو سنٹر فارری جینریٹو میڈیسن ہاورڈ بوسٹن امریکہ میں مکمل کیا۔ یہ تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سائنسی اجلاس برائے 2010ء میں پیش کر دی گئی ہے۔