25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
گاجر دل کے دورے سے بچاو میں معاون
گاجر کھانے سے دل کے دورے کا خطرہ تین گنا کم ہوجاتا ہے۔حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین کی بڑی مقدار دل کے دورے سے ناصرف بچاتی ہے بلکہ دل کی شریانوں تک خون کی فراہمی میں مددگار بھی ثابت ہوتی ہے۔یہ ہی نہیں ہائی کولیسٹرول جو دل کے مرض کا بنیا دی سبب ہوتا ہے ۔ گاجر اس کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔ برطانوی ریسرچرز نے تحقیق میں یہ بات بھی بتائی ہے کہ گاجر میں موجود فائبر کولن کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔