2 جون 2014
وقت اشاعت: 21:44
2014ء میں دنیا میں پولیو کے شکار ہر 5 میں سے 4 بچے پاکستانی تھے
جنیوا…پولیو کے حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ نے رپورٹ جاری کی ہے کہ 2014ء میں دنیا میں پولیو کے شکار ہر پانچ میں سے 4کیس پاکستان سے سامنے آئے۔بورڈ کا موٴقف ہے کہ شام، اسرائیل اور فلسطین میں بھی پولیو پاکستان ہی سے منتقل ہوا۔انسداد پولیو کے لیے عالمی انڈی پنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کو پولیو وائرس منتقل کرنے میں نائیجریا سے بھی کئی ہاتھ آگے ہے، 2014ء میں دنیا بھر کے5 پولیو کیسز میں سے 4پاکستان کے ہیں۔