6 جون 2014
وقت اشاعت: 18:26
کراچی:کورنگی کراسنگ کےقریب نجی اسپتال میں 6 بچےانتقال کرگئے
کراچی ......محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کےقریب نجی اسپتال میں6بچےانتقال کرگئے۔ انتقال کرجانے والے بچوں کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کا اسپتال انتظامیہ کی غفلت کےباعث انتقال ہوا،چاروں بچوں کا آکسیجن کی کمی کےباعث انتقال ہوا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ڈی او ہیلتھ اس تمام معاملےسے لاعلم ہیں۔لاعلم ای ڈی او نے معاملے کی تحقیقات کیلئےکمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔