تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 جون 2014
وقت اشاعت: 7:16

پچیس فیصد خواتین شوہر کے دوستوں کو سخت ناپسند کرتی ہیں

لندن.....این جی ٹی..... خواتین یہ بات مانیں یا نہ مانیں لیکن ماہرین نے یہ ضرور ثابت کر دیا ہے کہ عورتیں اپنے شوہر کے قریبی دوستوں سے نفرت کرتی ہیں۔ جی ہاں برطانیہ میںہونے والی ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ ہر چار میں سے ایک خاتون اپنے شوہر کے دوستوں سے نفرت کرتی ہے کیونکہ ان کا یہ خیال ہے کہ یہ دوست ان کے شوہر کی زندگی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیویوں کا یہ کہنا ہے کہ ان کے شوہروں کے دوست ان کی عادتیں خراب کر دیتے ہیں جیسا کہ سگریٹ نوشی یا رات کو دیر سے گھر واپس آنا وغیرہ۔ سروے پر مشتمل تحقیق کے دوران خواتین نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اپنے شوہروں کو اُن کے دوستوں سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.